" محبت وحی سی دل پر اترتی ہے یہ ہر اختیار کو بےاختیار کرتے ہوۓ
ہم پر مسکراتے ہوۓ ہمارے ساتھ مسکراتی ہے
محبت ساری مشکلیں آسان کروا دیتی ہے.
محبت برداشت اور سہنے کا ضبط کمال عطا کرتی ہے
محبت میں تاسف نہیں ہوتا
محبت میں شکایت نہیں ہوتی
محبت سود و زیاں سے بےنیاز ہوتی ہے
محبت کلمہ بھی ہوتی ہے محبت جہاد بھی ہوتی ہے
محبت نماز بھی ہوتی ہے محبت سجدہ بھی ہوتی ہے
محبت، زہر کا پیالہ پینا ہو، چھری تلے لٹانا ہو، نیزے پر قرآن پڑھانا ہو،
سجدے میں سر کٹانا ہو، کچے گھڑے پر بہتے جانا ہو، سب بخوشی کرواتی ہے،
اور اس کے بعد اور اس سے پہلے بی سجدہ ء شکر بجا لاتی ہے.
محبت سب اختیارات ہوتے ہوۓ بھی دشمنوں کو سزا نہیں دعا دیتی ہے
محبت فنا تو کرتی ہے مگر محبت کو فنا نہیں
محبت لگتی ظالم ہے مگر اس سے بڑھ کر رحم کرنے والی کوئی شے نہیں !